شہیدذوالفقارعلی بھٹواورشہیدبے نظیربھٹونے ملک میں عوام کوبااختیاربنانے کیلئے شعوری انقلاب برپاکیاتھا،صادق عمرانی ،

عوام سرداری جاگیرداری نظام کے خلاف آواز بلند کرنے کیلئے گھروں سے نکل آئے اورشہیدمیرذوالفقارعلی بھٹون کے قافلے میں شامل ہوگئے جنہوں نے جاگیرداروں کوزمینوں کاملک بنادیاسانحہ پشاورتاریخ کی بدنماداغ بن چکاہے،پی پی رہنماء

جمعہ 26 دسمبر 2014 19:04

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء)پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدرسابق صوبائی وزیرمیرمحمدصادق عمرانی نے کہاہے کہ شہیدذوالفقارعلی بھٹواورشہیدبے نظیربھٹونے ملک میں عوام کوبااختیاربنانے کیلئے شعوری انقلاب برپاکیاتھاجس کی وجہ سے عوام سرداری جاگیرداری نظام کے خلاف آواز بلند کرنے کیلئے گھروں سے نکل آئے اورشہیدمیرذوالفقارعلی بھٹون کے قافلے میں شامل ہوگئے جنہوں نے جاگیرداروں کوزمینوں کاملک بنادیاسانحہ پشاورتاریخ کی بدنماداغ بن چکاہے ان خیالات کااظہارانہوں نے عمرانی ہاؤس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاک قائد جمہوریت شہیدذوالفقارعلی بھٹواورشہیدمحترمہ بے نظیربھٹوسیاسی پیغام کوپارٹی کے چےئرمین بلاول بھٹوزرداری پہنچانے کی صلاحیتیں رکھتے ہیں انہوں نے کہاکہ آمریت کے پیداوار آمریت کی ٹوپی کے پیچھے چپ رہے ہیں انہوں نے مزیدکہاکہ محترمہ بے نظیربھٹوکی برسی منانے کے حوالے سے تمام ترانتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ڈیرہ مراد جمالی سے سینکڑوں کی تعداد میں گڑھی خدابخش روانہ ہوگئیں میرمحمدصادق عمرانی نے کہاکہ سانحہ پشاورمیں بچوں کی دی جانے والی قربانی سے جمہوریت مزیدمستحکم ومضبوط ہوئی ہیں عمران نے دھرناختم کیاجوایک اچھااقدام ہے۔