اسلام آباد بار ایسوسی ایشن الیکشن بورڈ نے امیدواروں کی حتمی لسٹ جاری کردی،

صدر کیلئے زاہد محمود راجہ مقابلہ ریاست علی آزاد‘ نائب صدرکیلئے چوہدری خالد حسین بلا مقابلہ منتخب

جمعہ 26 دسمبر 2014 18:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے الیکشن بورڈ نے امیدواروں کی حتمی لسٹ جاری کردی ہے‘ جس کے مطابق صدر کیلئے زاہد محمود راجہ مقابلہ ریاست علی آزاد‘ نائب صدرکیلئے چوہدری خالد حسین بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ‘ جنرل سیکرٹری کیلئے چوہدری آصف عرفان بمقابلہ مجیب الرحمن کیانی‘ جوائنٹ سیکرٹری کیلئے حافظ مظہر جاوید بمقابلہ مزمل دین‘ فنانس اور لائبریری سیکرٹری کیلئے فرح ناز اعوان اور فرزانہ فیصل خان بلا مقابلہ منتخب اور دس ایگزیکٹو ممبرز کیلئے جن میں ارم رشید‘ طاہرہ سعید‘ راؤ عبدالرحیم‘ ملک کریم بخش اعوان‘ آصف گوندل‘ چوہدری عاطف‘ وقار حنیف عباسی‘ چوہدری نجم الحسن‘ بلال صابری‘ بلال انوار سادات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 10 جنوری کو صدر جوائنٹ سیکرٹری کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :