سنجوال کینٹ، صوبائی وزیر کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کی زیر صدارت سیکورٹی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس ،

شاپس اینڈ اسٹبلشمنٹ ایکٹ ۱۹۹۹ پر سختی سے عمل درآمد کرنے کے احکامات جاری

جمعہ 26 دسمبر 2014 18:57

سنجوال کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) صوبائی وزیر برائے کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ زیر صدارت سیکورٹی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس کمیٹی روم ایس اینڈ جی اے ڈی لاہور میں منعقد ہوا۔اجلاس میں شاپس اینڈ اسٹبلشمنٹ ایکٹ ۱۹۹۹ پر سختی سے عمل درآمد کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔ اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی برتنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس موقع پر سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں سیکورٹی کے سخت اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت کی گئی۔صوبائی وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ نے انٹلیجنس ایجنسیوں کے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں میں سو فیصد سیکورٹی کو یقینی بنائیں۔اس موقع پر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے گراس روٹ لیول پر کام کرنے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او اٹک نے ضلع اٹک کی جغرافیائی اہمیت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے محلہ محافظ کمیٹیوں اور نمبرداروں کو سیکورٹی کے حوالے سے اقدامات کرنے کی ہدایات پر ڈی سی او اٹک کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر تمام تعلیمی اداروں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے اور ان اقدامات کی رپورٹ ڈی سی او اٹک کو ارسال کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔

اس موقع پر آرمی ، ایر فورس ، رینجرز اور مشنریز کی جانب سے چلائے جانے والے تعلیمی اداروں کو کیٹگری اے ، میڈیکل کالجز ، یونیورسٹیز کو کیٹگری بی اور دیگر تعلیمی اداروں کو کیٹگری سی میں رکھا گیا۔ای ڈی او اٹک اور ڈی او کالجز کو ہدایت کی گئی کہ وہ سیکورٹی کے حوالے سے طلبہ و طالبات کو وقت کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کریں۔ریسکیو ۱۱۲۲ ، سول ڈیفنس اور دیگر اداروں کی جانب سے علامتی مشقیں کرنے کے بھی احکامات جاری کیے گئے۔

اس اداروں میں باوٴنڈری وال، سیکورٹی بیریئرز اور دیگر اقدامات کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ڈی ایس پی ٹریفک کو ٹریفک معاملات کے بارے میں بھی ہدایات جاری کی گئیں۔تمام تعلیمی اداروں کے سربراہوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ طلبہ و طالبات کی سکولوں میں آمدورفت کے لیے ٹرانسپورٹ کا انتظام کرنے کا بھی کہا گیا۔قومی رضاکار فورس کو بھی از سر نو متحرک کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔ اس سلسلے میں کیڈٹ کالج حسن ابدال اور ملالہ یوسف زئی دانش سکول کی حفاظت کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کیے جانے کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :