پاکستانی سر زمین پر مسلح لشکر کشی کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف پوری قوم متحد ہے ،لیگی رہنماء حاجی ساجد شریف آرائیں

جمعہ 26 دسمبر 2014 18:44

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء)مسلم لیگ(ن)حلقہ پی پی 233کے راہنما حاجی ساجد شریف آرائیں نے کہا ہے کہ پاکستانی سر زمین پر مسلح لشکر کشی کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف پوری قوم متحد ہے بے گناہ اور معصوم لوگوں کو اپنی سفاکی اور درندگی کی بھینٹ چڑھانے والوں کا اسلام یا انسانیت سے کوئی تعلق نہیں پشاور کے سانحہ نے پوری قوم کو ملک سے ناسوروں کے خلاف جو جذبہ اور حوصلہ دیا ہے اسی قومی جذبے کے ساتھ اب ہمیں ملکر پاک فوج کے شابہ بشانہ انسانیت کے دشمنوں کے خلاف ہر محاذ پر لڑنا ہو گا اور انشاء اللہ بانی پاکستان کے افکار کی روشنی میں پاکستان کو صحیح معنوں میں ایک اسلامی فلاح ریاست بنانے کا عزم کرنا ہو گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور میاں نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ ایک سادہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چوہدری مختار احمد جٹ ایڈووکیٹ،مرزا توصیف بیگ،عبدالخالق ڈولہ،حافظ رضوان عابد اور دیگر نمائندہ شخصیات بھی موجود تھے۔

۔