پاکستان میں دہشتگردی کی اب کوئی گنجائش نہیں موجودہ حکومت اسے امن کا گہوارہ بنا کر دم لے گی ،صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم سیتھی

جمعہ 26 دسمبر 2014 18:44

کلر کہار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء ) صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم سیتھی نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کی اب کوئی گنجائش نہیں موجودہ حکومت اسے امن کا گہوارہ بنا کر دم لے گی سیتھی ہاوس پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت پاکستان میں وہ انقلاب لائے گی جس میں ملک ترقی کی راہوں پر گامزن ہو گا ملک امن کا گہوارہ ہو گا انہوں نے کہا کہ دھرنوں کی وجہ سے ملک میں تعمیر ترقی کا کام رک گیا تھا اور عوام شدید پریشانیوں کا شکار تھے اب ایک بار پھر زورو شور سے ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع ہو چکا ہے پیٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے ملک میں مہنگائی کا طوفان تھمتا نظر آرہا ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لئے کام جاری ہے بجلی کے بحران پر بھی جلد قابو پا لیا جائے گا صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم سیتھی دل کے آپریشن کے بعد اپنی صحت یابی کے بعد پہلی مرتبہ اخبار نویسوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔

متعلقہ عنوان :