قومی دولت لوٹنے کادور گزرگیاہے لوٹ مار کرنیوالوں کاکڑا احتساب کیاجائیگا، صوبائی وزیر محمود خان

جمعہ 26 دسمبر 2014 18:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء)صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیرآبپاشی محمود خان نے کہا ہے کہ قومی دولت لوٹنے کادور گزرگیاہے لوٹ مار کرنیوالوں کاکڑا احتساب کیاجائیگا، سرکاری خزانہ کو نقصان پہنچانے والوں کے احتساب کاوقت آگیا ہے کسی کے منظور کردہ ترقیاتی منصوبوں پر تختیاں لگانے کے بجائے اپنے منظورکردہ منصوبوں کاافتتاح کررہے ہیں ،زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بات کررہے ہیں ، حقائق سے بے خبر مخالفین ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں ، مخالفین ہمارے ترقیاتی منصوبوں سے خائف ہیں بلاجواز تنقید کرکے لوگوں کی ہمدردیاں حاصل کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹیں پیداکرنے والے ترقی اورخوشحالی کے دشمن ہیں ، ان خیالات کااظہار انہوں نے مٹہ میں سلاٹرہاؤس کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مشیروزیراعلیٰ برائے لائیوسٹاک محب اللہ خان ، تحریک انصاف سوات کے جنرل سیکرٹری سعید خان سی ایم او مٹہ فضل خالق کاکا اوردیگر نے بھی خطاب کیا، صوبائی وزیر محمودخان نے کہا کہ ہمارے ترقیاتی منصوبوں سے مخالفین خائف ہیں جو غلط بیانی کرکے لوگوں کی ہمدردیاں حاصل کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں اوریہ تاثر دے رہے ہیں کہ ہم ان کے دورحکومت کے ترقیاتی منصوبوں کواپنے کھاتے میں ڈال رہے ہیں لیکن یہ ان کی غلط بیانی ہے ہمارے اے ڈی پی ریکارڈ موجود ہے ہم نے جن ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی ہے اصل میں ان منصوبوں کاافتتاح کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے ترقیاتی منصوبوں کافنڈ ترقیاتی منصوبوں پرخرچ کرنے کے بجائے ہڑپ کی ہے اور ہرسال ترقیاتی منصوبوں کاہرحلقہ میں4کروڑ روپے ان منصوبوں پر خرچ کرنے کے بجائے اپنے جیبوں کی نذرکیا ہے اب ان لوگوں کے احتساب کاوقت آگیا ہے قومی خزانہ کونقصان پہنچانے والوں کاکڑا احتساب کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ ترقی اور خوشحالی کے نام پر لوگوں کو سبز باغ دکھانے کا دورگزرگیاہے اب حقیقی ترقی اورخوشحالی کادور دورہ ہے ۔

(جاری ہے)

انشاء اللہ ترقی اورخوشحالی کے حوالے عوام ایک خوشگوار تبدیلی محسوس کریں گے ، عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کیاجارہاہے انہوں نے کہا کہ مٹہ سمیت دیگر بازاروں کو صفائی اورخوبصورتی پر بھی توجہ دی جارہی ہے انشاء اللہ اب عوام کو ان کے دہلیز پر تمام سہولیات میسرہوں گے وقت کاتقاضہ ہے کہ عوام موجودہ صوبائی حکومت کی دست وبازو بن کر عوا م کی فلاح وبہبود پرمبنی ایجندے کو آگے بڑھائیں۔اجتماع سے وزیراعلیٰ شکایت سیل کے انچارج ثمرخان اور حاجی خان طوطی نے بھی خطاب کیا۔