پاکستان علماء کونسل کی اپیل پر یوم جمعہ ”یوم امن“ کے طور پر منایا گیا،

مساجد میں ملکی سلامتی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں، سات ہزار سے زائد مساجد میں دہشت گردی کی مذمت،سانحہ پشاور کے شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کی قرار داد منظور کی گئیں، اسلام دین حق اور امن و آشتی کا مذہب ہے جس کا کسی قسم کی انتہاء پسندی یا تشدد پسندی سے تعلق نہیں ، اسلام امن و بھائی چارے اور رواداری کا درس دیتا ہے،علماء کرام کی تقرریں

جمعہ 26 دسمبر 2014 18:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) پاکستان علماء کونسل کی اپیل پر یوم جمعہ کو یوم یوم امن کے طور پر منایاگیا، مساجد میں ملکی سلامتی ، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں، ملک بھر میں ہزاروں مساجد میں دہشت گردی کی مذمت اور سانحہ پشاور کے شہداء و لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کی قراردادیں منظور کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی کی اپیل پر یوم جمعہ کو یوم امن کے طور پر منایاگیا۔

پاکستان علماء کونسل کی اپیل پر ہزاروں مساجد میں دہشت گردی کی مذمت اور سانحہ پشاور کے شہداء اور لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کی قراردادیں منظور کی گئیں ۔ چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی، صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی، مولانا ایوب صفدر، حافظ محمد امجد ودیگر نے یوم جمعہ پر خصوصی خطابات کئے اور ملک میں امن و بھائی چارے کی فضا کے قیام پر زور دیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر علماء کرام نے کہاکہ اسلام دین حق اور امن و آشتی کا مذہب ہے جس کا کسی قسم کی انتہاء پسندی یا تشدد پسندی سے تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسلام نے ہمیشہ امن و بھائی چارے اور رواداری کا درس دیاہے اسی درس کو عام کرکے پوری دنیا میں امن قائم کیا جاسکتاہے۔ اس موقع پر یوم جمعہ پر ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :