ہری پور ی میں فائرنگ سے ماں بیٹے سمیت تین افراد جاں بحق

جمعہ 26 دسمبر 2014 18:33

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) ہری پور کے علاقے غازی میں فائرنگ سے ماں بیٹے سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے‘ پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقع کی تحقیقات شروع کردیں ۔

(جاری ہے)

ملزمان موقع سے فرار ہوگئے جمعہ کی شام ہری پور میں غازی کے علاقے جموں میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا فائرنگ کی زد میں آکر ماں بیٹے سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں پولیس نے واقع کا مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ہیں پولیس کے مطابق واقعہ دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے تاہم ابھی تفتیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :