اورکزئی اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مختلف ٹریفک حادثات میں 13 افراد جاں بحق‘ متعدد زخمی

جمعہ 26 دسمبر 2014 18:33

ہنگو / ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) اورکزئی اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں 13 افراد جاں بحق‘ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز مسافر وین ہنگو سے اورکزئی جارہی تھی کہ سرامیلہ کے قریب تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی اور کھائی میں جاگری حادثے میں تین خواتین سمیت نو افراد جاں بحق جبکہ دس شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔ حادثے کے بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو ہنگو کے ہسپتال منتقل کردیا ہے دوسری جانب ٹوبہ ٹیک سنگھ کے گاؤں 326 کے قریب ایک کار ٹرین کی ذد میں آگئی حادثے میں کار میں سوار چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :