سانحہ پشاور،ملک بھر میں سیکورٹی انتظامات سخت ،

عدالتوں ،سرکاری عمارات ،تعلیمی اداروں کے ساتھ اہم پبلک مقامات کی سیکورٹی میں اضافہ

جمعہ 26 دسمبر 2014 18:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) ملک بھر میں پشاور کے قومی سانحہ کے بعد سیکورٹی کے انتظامات سخت کردئیے گئے ہیں ۔ عدالتوں ،سرکاری عمارات ،تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ اہم پبلک مقامات کی سیکورٹی میں اضافہ کردیا گیاہے۔ سیکورٹی خطرات کے پیش نظر وزارت داخلہ کی ہدایات پر سپریم کورٹ ،ہائیکورٹ اور ماتحت عدلیہ کے ججز کی سیکورٹی میں اضافہ کردیاگیاہے اور ججزصاحبا ں کے گھروں پر بھی اضافی سیکورٹی مہیاکردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وزرات داخلہ کی ہدایت پر اسلام آباد ہائیکورٹ کی سیکورٹی میں بھی اضافہ کردیا گیاہے۔ ہائیکورٹ میں سیکورٹی کے لیے اسلام آباد پولیس کے اہلکار وں کے ساتھ ساتھ ایلٹ فورس کے جوان بھی موجود ہوتے ہیں اور اسلام آباد پولیس کی خواتین اہلکاروں کی ڈیوٹی بھی موجود ہوتی ہے لیکن اسلام آباد ہائیکورٹ میں دن کے وقت سیکورٹی کے لیے ایف سی کے اہلکاروں کوڈیوٹی پر مامور کردیا گیاہے۔عدالت عالیہ کے دونوں داخلی اور خارجی راستوں پر اسلام آبادپولیس کے ساتھ ایف سی کے اہلکا روں کو بھی کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعین کردیا گیا ہے۔ایف سی کے اہلکارہائیکورٹ میں بنائی گئی چیک پوسٹوں پر متعین کردیے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :