مولانا عبدالعزیز کیخلاف ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات شامل اور انکی گرفتاری کو فوری یقینی بنایا جائے ، سول سوسائٹی رہنما

جمعہ 26 دسمبر 2014 18:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کیخلاف ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی جائیں اور ان کی گرفتاری کو فوری یقینی بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

یہ مطالبہ سول سوسائٹی کے رہنما جبران ناصر نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آبپارہ تھانے کے باہر مظاہرہ کا مقصد مولانا عبد العزیز کی گرفتاری کو فوری یقینی بنانا ہے ۔پولیس کی جانب سے گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے مولانا عبد العزیز کے خلاف ایف آئی آر نمبر569/14 تو درج کر لی گئی ہے دوسری جانب سول جج ثاقب جواد کی جانب سے ناقابل ضمانت وارنٹ بھی جاری کئے گئے ہیں تاہم پولیس کی جانب سے ان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔