لاہور ،ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پرشہر کی تمام ڈویژنز کی مساجد میں کھلی کچہریاں لگائی گئیں

جمعہ 26 دسمبر 2014 18:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پرشہر کی تمام ڈویژنز کی مساجد میں کھلی کچہریاں لگائی گئیں جہاں لوگوں کے مسائل سن کر حل کئے گئے جن میں ایس پی اقبال ٹاؤن عمارہ اطہرنے جامع مسجد غوثیہ شیراکوٹ،ڈی ایس پی مسلم ٹاؤن عمران عباس نے جامع مسجد مکی ،ڈی ایس پی اقبال ٹاؤن شبیر احمد نے جامع مسجد مدینہ مون مارکیٹ،ڈی ایس پی شفیق آباد ارشد حیات نے جامع مسجد صلاح الدین،ڈی ایس پی مصریشاہ حاجی محمد اکرم نے جامع مسجد فاروقیہ،ڈی ایس پی اولڈ انارکلی محمود الحسن رانا نے جامع مسجد ناصر لٹن روڈ،ڈی ایس پی مغلپورہ عبدالقیوم نے جامع مسجد باب الاسلام ،ڈی ایس پی سرور روڈ احسن گوندل نے جامع مسجد کینٹ GPO،ڈی ایس پی گارڈن ٹاؤن میر کاشف خلیل نے جامع مسجد دارالقرآن برکت مارکیٹ،ڈی ایس پی کاہنہ اقبال حسین شاہ نے جامع مسجد مدینہ ہومز،اے ایس پی چوہنگ عرفان سمعواور ڈی ایس پی ٹاؤنشپ عاطف حیات نے جامع مسجد خیرالدین جوہر ٹاؤن میں نمازِ جمعہ کے بعدکھلی کچہریاں لگائیں ۔

(جاری ہے)

ایس پی اقبال ٹاؤن عمارہ اطہر نے شیرا کوٹ کے علاقہ میں جامع مسجدغوثیہ میں کھلی کچہری کے دوران لوگوں کے مسائل سن کر موقع پر احکامات جاری کئے ۔ اسی طرح ڈی ایس پی مسلم ٹاؤن سرکل، ڈی ایس پی اقبال ٹاؤن، ڈی ایس پی شفیق آباد،ڈی ایس پی مصری شاہ، ڈی ایس پی اولڈ انارکلی، ڈی ایس پی مغلپورہ،ڈی ایس پی سرور روڈ، ڈی ایس پی گارڈن ٹاؤن، ڈی ایس پی کاہنہ، اے ایس پی چوہنگ اور ڈی ایس پی ٹاؤنشپ نے اپنے اپنے سرکل میں واقع مساجد میں لوگوں کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے۔

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کے حکم پر اب تک کھلی کچہریوں میں 3400سے زائد سائلین کی درخواستوں پر احکامات جاری ہوچکے ہیں۔جن کی مانیٹرنگ خود ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کر رہے ہیں۔ ہر ایس پی کھلی کچہری میں احکاما ت جاری کرنے کے بعد مسائل حل کروا کر مفصل رپوٹ ڈی آئی جی آپریشنز کو بجھوانے کا پابند ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ ہماری اولین ترجیح ہے کہ کھلی کچہریوں کے ذریعے زیادہ سے زیادہ لوگوں کے مسائل حل کریں اور موقع پر احکامات جاری کریں۔

کسی بھی شہری کو کوئی مشکل پیش آئے تو وہ میرے دفتر ہر وقت آسکتاہے۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے تمام ڈویژنل ایس پیز کو ہر جمعتہ المبارک کے بعد مساجد میں کھلی کچہریاں متواتر لگانے کے واضع احکامات جاری کئے ہیں تاکہ جن سائلین کی تھانوں کی سطح پر شنوائی نہیں ہوپاتی ان تک انصاف کی فراہمی کو آسان بنا یاجاسکے اور لوگ اپنے مسائل براہ راست کھلی کچہریوں کے ذریعے پولیس افسران تک براہ راست پہنچا سکیں اور اس کے ساتھ ساتھ تھانہ کلچر میں بھی تبدیلی آسکے۔انہوں نے مزید کہاکہ تھانے میں آنے والے سائلین کے ساتھ حسن اخلاق اور عزت سے پیش آئیں اورجس تھانے کے عملے کی عوام کے ساتھ بدسلوکی کی اطلاع ملی تو اس تھانے کے SHO اور عملہ کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :