صوبے بھر کے ریونیو ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن ،پی ایم یو انتطامیہ نے 24اضلاع میں صاف شفاف ریکارڈ کی فراہمی اور ان اضلاع میں 90فیصد موضع جات کو آن لائن کرنے کا دعویٰ

جمعہ 26 دسمبر 2014 18:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء )صوبے بھر کے ریونیو ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن ،پی ایم یو انتطامیہ نے 24اضلاع میں صاف شفاف ریکارڈ کی فراہمی اور ان اضلاع میں 90فیصد موضع جات کو آن لائن کرنے کا دعویٰ کر دیا ،سیٹلمنٹ کی وجہ سے ضلع لاہور پھر پیچھے رہ گیا ،12اضلاع میں کمپیوٹرئزیشن کے عمل میں سستی اور کوتاہی کا نوٹس لے لیا گیا ڈی سی او صاحبان کو ریونیو کی جلد از جلد کمپیوٹر سسٹم میں فیڈنگ کے احکامات جاری کر دیئے گئے،آن لائن موضع جات میں پائے جانے والی خامیاں ،کوتاہیاں اور متنازعہ پن کی رپورٹس پنجاب حکومت کے ساتھ ساتھ بورڈ آف ریونیو کے سینئر افسران کے سامنے بھی ایک بار پھر گول کر دی گئیں آن لائن کو ملنے والی معلومات کے مطابق سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب کے زیر صدارت رواں سال کی آخری فل بورڈ ایجنڈہ میٹنگ کی گئی جس میں صوبے بھر میں جاری ریونیو ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ،پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ انتطامیہ کی جانب سے دعوٰی کیا گیا اور تحریری رپورٹس دی گئی کہ صوبے کے 36اضلاع میں سے 24اضلاع میں آ نے والے تمام رولر ایریاجات کے موضع جات آن لائن کر دیئے گئے ہیں اور ان آن لائن ء موضع جات کے تمام ریکارڈ صاف اور شفاف ہیں جس سے عوام الناس کی کثیر تعداد بے پناہ فوائد حاصل کر رہی ہے،پی ایم یو کی رپورٹس کے جائز ہ کے بعد ان میں سے 12اضلاع میں آخری تعمیل میں مبتلاء موضع جات کو فوری آن لائن کروانے کیلئے ڈی سی او صاحبان اور اسسٹنٹ کمشنر ز صاحبان کو نوٹسز جاری کر دئیے گئے اور ان اضلاع کے انتظامی افسران کی کارکردگی کو بھی غیر تسلی بخش قرار دیا گیا اس کے علاوہ ضلع لاہور میں جاری وساری سیٹلنٹ کی وجہ سے نامکمل کمپیوٹرائزیشن عمل کئے جانے پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا اور ڈی سی او لاہور کو بھی اس پر خصوصی توجہ کی ہدائت کی گئی ریونیو ماہرین کا کہنا ہے کہ صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں آن لائن ہونے والے تمام موضع جات میں بدستور غلطیوں ،خامیوں اور جلد بازی میں کی جانے والی کوتاہیوں کی ایک بڑی فہرست روزانہ کی بنیا د پر تیار کی جاتی ہے جس سے پنجاب بھر میں آن لائن ہونے والے تمام موضع جات متنازعہ ظاہر ہوتے ہیں،کسی آن لائن حصہ میں زائد از حصہ کے ایشو ز ہیں تو کسی میں ناموں کی غلطیاں ہیں کہیں وراثت کی تقسیم غلط ہے تو کہیں کھاتوں میں گڑ بڑ ہے آن لائن موضع میں الگ الگ ایشوز ہیں جن سے عوام الناس کی کی بڑی تعداد متاثر ہورہی ہے کمپیوٹرائزیشن میں تعینات سٹاف اور ریونیو ملازمین ،ایک ایک گھنٹہ میں درست ہونے والی غلطیوں کی درستگی کیلئے کئی کئی ماہ عوام کو خوار کررہے ہیں ،پی ایم یو کا یہ دعوٰی غلط ہے اور اس طرح کی میٹنگ میں اتنے اہم نوعیت کے ایشوز پر کبھی بات نہ ہوئی ہے اور نہ ہی کوئی تحریر رپورٹس اس ضمن میں پی ایم یو یا ڈسٹرکٹ ریونیو کے انتظامی افسرام دے رے ہیں جو کہ فوری حل طلب ہیں فل بورڈ میٹنگ میں ڈی سی او گجرات کی کارکردگی کو بھی خصوصی سراہا گیا۔