ایل پی جی گیس منافع خوروں کے خلاف ضلعی حکومت کا ایکشن دوسرے روز بھی جاری

جمعہ 26 دسمبر 2014 18:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) ایل پی جی گیس منافع خوروں کے خلاف ضلعی حکومت کا ایکشن دوسرے روز بھی جاری ،اوور چارجنگ کرنے والے دکان داروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن ، درجنوں دکان داروں پر جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ان کو حوالات میں بند کروا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی او لاہور کیپٹن محمد عثمان نے ایل پی جی گیس پر اوور چارجنگ کی متعدد شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے تمام پرائز کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وہ اوور چارجنگ کرنے والے دکان داروں کے خلاف کاروائی کریں ۔

تا کہ شہریوں کو اوگرا کے مقرر کردہ نرخوں پر ایل پی جی گیس دستیاب ہو ۔جس پر کاروائی کرتے ہوئے 170دکان داروں کو گرفتار کر لیا گیا ۔ جب کہ ان پر ایک 2 لاکھ 16 ہزار جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ ٹی ایم اے اقبال ٹاؤن نے نیاز بیگ روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے ایل پی جی گیس کے فروخت پر اوور چارچنگ کوتے ہوئے آٹھ افراد کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

عزیزبھٹی ٹاؤن کے اے ٹی او ایف نے ہربنس پورہ سے آٹھ، تحصیل کینٹ سے آٹھارہ، ٹی ایم او عزیز بھٹی ٹاؤن نے چھ، ٹی ایم اے نشتر ٹاؤن نے گرین ٹاؤن سے نو، سمن آباد ٹاؤن سے دو،داتاٹاؤن سے چھبیس جبکہ تحصیل رائے ونڈمیں سے پندرہ دکان داروں کو حراست میں لیا گیا۔

جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹر یٹس نے دیگر علاقوں سے بھی متعدد دکان داروں کو بھی حراست میں لے لیکر موقعہ پر جرمانوں پر کے ساتھ جیل بھی بھیج دیا۔

متعلقہ عنوان :