بے نظیر بھٹو نے جمہوریت کی خاطر جان دی، انکے مفاہمتی عمل کی پالیسی کو جاری رکھیں گے‘ آصف زرداری،

آصف زرداری کی ذوالفقارعلی اور بے نظیر بھٹو کے مزارات پر حاضری،پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی

جمعہ 26 دسمبر 2014 18:16

گڑھی خدا بخش ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) سابق صدر مملکت و پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر یں چڑھاکر فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر بختاور بھٹو اور شیری رحمان بھی آصف علی زرداری کے ساتھ تھیں ۔

(جاری ہے)

سابق صدر نے گڑھی خدا بخش پہنچنے پر ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے۔آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو نے جمہوریت کی خاطر جان دی۔ بے نظیر کے مفاہمتی عمل کی پالیسی کو جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا ہم حکومت نہیں جمہوریت بچا رہے ہیں جبکہ ملک کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا پیپلزپارٹی قومی جماعت ہے۔

متعلقہ عنوان :