سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے ایم سی بی کا معاملہ نیب کو بھجوا تے ہوئے 15فروری تک رپورٹ دینے کی ہدایت کر دی،

نیب ایم سی بی کی بدعنوانیوں پر کوئی کارروائی نہیں کرسکتی تو معاملہ کا فیصلہ پارلیمنٹ کریگی‘ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط و استحقاق

جمعہ 26 دسمبر 2014 18:14

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط و استحقاق کی جانب سے مسلم کمرشل بینک کا معاملہ نیب کو بھجوا تے ہوئے 15فروری تک رپورٹ دینے کی ہدایت کر دی ۔

(جاری ہے)

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ نیب ایم سی بی کی جانب سے اب تک ہونے والی قانونی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرے اور قانون کے مطابق ان کی سزا متعین کرے،ایف آئی اے کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات کو بھی اپنی تحقیقات کا حصہ بنائے۔

سینٹ کی قائمہ کمیٹی نے وزارت خزانہ،وزارت قانون اور نجکاری کمیشن کو بھی ایم سی بی کیخلاف نیب کی تحقیقات میں تعاون کرنے کے احکامات دئیے ہیں ۔سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط و استحقاق کے چیئرمین طاہر مشہدی کا کہنا تھا کہ اگر نیب ایم سی بی کی بدعنوانیوں پر کوئی کارروائی نہیں کرسکتی تو معاملہ کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :