نئے سال کے موقع پر تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان

جمعہ 26 دسمبر 2014 18:05

نئے سال کے موقع پر تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) نئے سال کے موقع پر حکومت کی طرف سے ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں کمی کئے جانے کا امکان ہے۔ اس ضمن میں حتمی سمری 29 دسمبر کو وزیر اعظم نواز شریف کو ارسال کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ابتدائی سمری میں پٹرول کی قیمت 5روپے90پیسے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت13روپے50پیسے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت11روپے فی لیٹرجبکہ ایچ او سی بی کی قیمت 17 روپے فی لیٹر کم کی جائے گی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری 2015 سے ہو گا۔