ضروری ،ناگزیرمرمت ،پشاوریونیورسٹی گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی 27 اور 31 دسمبرصبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بندرہے گی

جمعہ 26 دسمبر 2014 17:50

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) پشاورالیکٹرک سپلائی کمپنی(پیسکو)میں ضروری اورناگزیرمرمت کے سبب 132کے وی حیات آباد گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی 29 دسمبرصبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی حیات آباد5,حیات آباد6,حیات آباد 7,حیات آباد 8,حیات آباد 9 ,حیات آباد 10,خیبر1 اور سیل وڈ فیڈرز کے صارفین متاثرہوں گے132کے وی پشاوریونیورسٹی گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی 27 اور 31 دسمبرصبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی کے ٹی ایچ,یونیورسٹی ٹاؤن, آبدرہ اور سفید ڈھیری فیڈرز کے صارفین متاثرہوں گے132کے وی پشاورفورٹ گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی 27 دسمبر صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی کریم پورہ فیڈرز کے صارفین متاثرہوں گے․132کے وی تربیلہ لائن سے بجلی کی فراہمی 27 دسمبر صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے 132کے وی رائٹ بنک تربیلہ اور گدون امازئی گرڈ سٹیشن کے صارفین متاثرہوں گے220کے وی مردان گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی 27 اور29 اور 31 دسمبرصبح 8 بجے سے دوپہر 1 بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی میڈیکل کمپلیکس مردان, شیخ ملتون,اولڈ انڈسٹریل,نیوانڈسٹریل,رشکئی فیڈرز کے صارفین متاثرہوں گے132کے وی نوشہرہ انڈسٹریل گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی 27 اور 29 دسمبرصبح 8 بجے سے دوپہر 1بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی نوشہرہ کینٹ فیڈرز کے صارفین متاثرہوں گے۔

متعلقہ عنوان :