سہراب گوٹھ میں پانی ، بجلی اور گیس کی چوری میں ملوث بااثر افراد کے خلاف آپریشن کیا جائے، پاسبان

جمعہ 26 دسمبر 2014 17:49

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) پاسبان کراچی کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری اور گڈاپ ٹاؤن کے صدر عتیق الرحمن نے کہا ہے کہ سہراب گوٹھ اور الآصف اسکوائر کے اطراف میں پانی ، بجلی اور گیس کی چوری ان اداروں کے عملے، پولیس اور انتظامیہ کی عین ناک کے نیچے جاری ہے۔پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ الآصف اسکوائر اور اس کے قریب کی آبادیوں میں پانی کے ناجائز کنکشن کے ذریعے پانی کو فروخت کیا جارہا ہے ۔

الآصف اسکوائر کے اندر ہوٹلوں ، تندوروں والوں نے چوری کے گیس کنکشن سے لاکھوں روپے ماہانہ گیس کی چوری جاری رکھی ہوئی ہے ۔ Kالیکٹرک غریب لوگوں پر لوڈ شیڈنگ اور مہنگے بل ، ایوریج بل ختم کرکے بااثر لوگوں سے کروڑوں روپے وصولی کیلئے رینجرز کی مدد سے مشترکہ آپریشن کروائے چند فیصد افراد نے پورے سہراب گوٹھ کے عوام کے حقوق پر قبضہ کرکے عوام کو یرغمال بنایا ہوا ہے جو کہ سراسر معاشی دہشت گردی ہے جس کے ذمہ داروں کو بھی سرعام لٹکانا جانا چاہئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومتی ادارے غریبوں اور امیروں کیلئے ایک جیسے نظام کو نافذ کرنے کی کوشش کریں اورغیر قانونی کاموں میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے حقیقی معنوں میں کاروائی کی جائے۔ عتیق الرحمان نے مطالبہ کیا کہ پانی ، بجلی اور گیس کی چوری میں ملوث بااثر افراد کے خلاف پولیس اور رینجرز کی مدد سے آپریشن کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :