سکھر،مین ہولز میں ٹرک پھنس گیا،ٹریفک کی آمدورفت معطل

جمعہ 26 دسمبر 2014 17:42

سکھر( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء)سکھر کے علاقے جناح میونسپل اسٹیڈیم کے قریب بلڈنگ میٹریل پہنچانے کیلئے آنے والا ٹرک نمبر TKD,828کھلے ہوئے مین ہولز کے باعث ٹائر پھنس جانے کے باعث الٹ گیا جس کی وجہ ٹریفک کی آمد رفت معطل ہو گئی بعد ازیں ٹرک ڈرائیور و دیگر مقامی باشندوں نے دوسرے ٹرک کی مدد سے ٹرک کو سیدھا کر کے ٹریفک کی آمد رفت کو جاری رکھا سڑک کنارے ٹرک زمین میں دھنس جانے کے باعث ٹرک کو مالی نقصان برداشت کرنا پڑا پولیس کی جانب سے ٹرک کی وجہ سے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے ٹرک ڈرائیور کو جلد از جلد ٹرک ہٹانے کی ہدایات دی گئی دوسری جانب ٹرک کے آس پاس شہریوں اور پولیس کا رش دیکھتے ہوئے وہاں سے گذرنے والے حق پرست ایم پی اے دیوان چند چاؤلہ مذکورہ واقعہ والی جگہ پہنچے اور پولیس اور ٹرک ڈرائیور کے درمیان ہونی والی تلخ کلامی کو دور کرتے ہوئے ڈرائیور کو ہدایات دی کہ وہ جلد ٹرک کی مرمت کرتے ہوئے اسے یہاں سے ہٹائیں حق پرست ایم پی اے دیوان چند چاؤلہ کے پہنچتے ہی شہریوں نے انکے سامنے شہری مسائل کے انبار لگا دیئے اور مطالبہ کیا ہے کہ شہری مسائل حل کرانے میں اپنا کردار ادا کریں حق پرست ایم پی اے دیوان چند چاؤلہ نیشہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ شہر کی حالت زار پر توجہ دے تو شہری مسائل حل ہو سکتے ہیں شہرکو تباہی سے بچانے کیلئے شہریوں کو میدان میں آنا ہوگا حق پرست نمائندگان شہراور شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ان کے درمیان موجود ہیں اگر کسی شہری کو کوئی تکلیف ہو تو ان کے دروازے چوبیس گھنٹے انکے لئے کھلے ہوئے ہیں وہ بلا کسی تکلف آسکتے ہیں ۔