وفاقی حکومت نے انسداد دہشت گردی فورس کے قیام کوحتمی شکل دے دی

فور س وزارت دفاع کے تحت کام کرے گی ،فورس کاقیام قومی ایکشن پلان کاحصہ ہے فورس کودہشت گردوں سے نمٹانے کے لیے ناصرف خصوصی اختیارات حاصل ہوں گے، ذرائع

جمعہ 26 دسمبر 2014 17:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء )وفاقی حکومت نے انسداد دہشت گردی فورس کے قیام کوحتمی شکل دے دی ،فور س وزارت دفاع کے تحت کام کرے گی ،فورس کاقیام قومی ایکشن پلان کاحصہ ہے ،وفاقی حکومت نے اس حوالے سے وزارت دفاع کاباقاعدہ ہدایات بھی جاری کردی ہیں ،نئی فورس کے تمام تراخراجات وفاقی حکومت برداشت کرے گی ،وفاقی حکومت نے وزارت دفاع کویہ بھی ہدایت جاری کی ہے کہ اس فورس کاقیام جلدسے جلد لایاجائے اور پھر اسے پورے ملک میں تعینات کردیاجائے ذرائع کاکہناہے کہ اس فورس کودہشت گردوں سے نمٹانے کے لیے ناصرف خصوصی اختیارات حاصل ہوں گے بلکہ ان کوجدید ترین خطوط پر تربیت بھی دی جائیگی ،فورس کے لیے تمام صوبوں سے قابل ترین افراد کولیاجائیگاذرائع کاکہناہے کہ فورس میں ابتدائی طورپرپانچ ہزار افرادکولیاجائیگاجس میں وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ اضافہ کی جائیگا۔