چیف جسٹس نے مختلف مقدمات کی سماعت کے لیے اسلام آباد پرنسپل سیٹ پردوبنچ قائم کردیے

جمعہ 26 دسمبر 2014 17:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء ) سپریم کورٹ آف پاکستان میں 29دسمبرکوچیف جسٹس پاکستان جسٹس ناصرالملک نے مختلف مقدمات کی سماعت کے لیے اسلام آباد پرنسپل سیٹ پردوبنچ قائم کردیے ہیں،مزکورہ بنچ راولپنڈی اسلام آباد میں میٹروبس پراجیکٹ کے خلاف مسلم لیگ ق کے سینیٹر مشاہد حسین سیدکے سپریم کورٹ کولکھے گئے خط پر سماعت کے علاوہ دیگر عائلی وفوجداری مقدمات کی سماعت کی جائیگی ، بنچ نمبرایک میں چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں جسٹس اعجازافضل خان اورجسٹس دوست محمدخان جبکہ بنچ نمبردومیں جسٹس اعجازافضل اور جسٹس قاضی فائزعیسیٰ شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں جسٹس اعجازافضل خان اورجسٹس دوست محمدخان راولپنڈی اسلام آباد میں میٹروبس پراجیکٹ کے خلاف مسلم لیگ ق کے سینیٹر مشاہد حسین سیدکے سپریم کورٹ کولکھے گئے خط پر سماعت کرے گا۔