سپریم کورٹ ، دہشتگردی سے متعلق مقدمات کی سینئر ججز نگرانی کا آغاز پیر سے کرینگے

جمعہ 26 دسمبر 2014 17:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء ) سپریم کورٹ کے چارسینئر ترین ججز دہشت گردی سے متعلقہ مقدمات کی نگرانی کاآغازپیر29دسمبرسے کریں گے،جبکہ سپریم کورٹ میں مختلف کٹگریزکے 19ہزار932مقدمات تاحال زیر التواء ہیں تفصیلات کے مطابق جسٹس جواد ایس خواجہ کوچیف جسٹس پاکستان نے خیبرپختونخوامیں زیر التواء فوجداری مقدمات کی نگرانی کاکام سونپاہے جبکہ جسٹس انورظہیر جمالی پنجاب میں ،جسٹس اعجازافضل خان بلوچستان اورجسٹس میاں ثاقب نثار سندھ میں زیرالتواء مقدمات کی جلد سماعت کے لیے نگران کے طورپر فرائض سرانجام دیں گے یہ اضافی ذمہ داریاں انھیں ملک میں دہشت گردی سے متعلقہ مقدمات کوجلد سے جلد نمٹانے کے لیے دی گئی ہیں سپریم کورٹ کے قریبی ذرائع نے اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔

(جاری ہے)

26 دسمبر 2014ء کوبتایاکہ چیف جسٹس ناصرالملک نے پانچوں ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کوہدایت کی ہے کہ مارچ 2015تک زیادہ ترمقدمات نمٹادیے جائیں سپریم کورٹ خود بھی اسی ہدایت پر عمل کرے گی اور پہلی فرصت میں سولہ سومقدمات نمٹائے جائیں گے ذرائع کاکہناہے کہ ان مقدمات کواگلے ہفتے مقدمات کی کازلسٹ میں بھی شامل کردیاگیاہے جلد اگلے کے آغازکے ساتھ ہی سماعت شروع کردی جائیگی ذرائع کاکہناہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر تمام رجسٹری برانچوں نے ان مقدمات کوسماعت کے لیے لگانے بارے نوٹس بھی تیارکرلیے ہیں جن میں زیادہ تر اگلے ہفتے کے آغازسے قبل ہی جاری کردیے جائیں گے اس وقت سپریم کورٹ کے پاس فوجداری نوعیت کے 32سومقدمات زیر سماعت ہیں جبکہ عدالت تمام کٹگریزمیں 13ہزار872مقدمات نمٹاچکی ہے اور مختلف کٹگریزکے 19ہزار932مقدمات تاحال زیر التواء ہیں۔

متعلقہ عنوان :