پنجاب میں دینی مدارس کی مکمل مانیٹرنگ کی جائے گی، وزیر داخلہ پنجاب

جمعہ 26 دسمبر 2014 17:31

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے موقع پراسمبلی احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں دینی مدارس کی مکمل مانیٹرنگ کی جائے گی اور جہاں کہیں بھی کوئی غیر آئینی اور غیر قانونی کام ہو گا سخت ایکشن لیا جائے گا ‘جیلوں میں قیددہشت گردوں کو ٹائم فریم کے اندر ہی پھانسی دی جائے گی ‘صوبے میں سکیورٹی انتظامات فول پروف ہیں ‘لاہور شہر سمیت دیگر شہروں میں ہونے والے سرچ آپریشن کی قیادت پولیس کر رہی ہے تاہم دیگر ادارے بھی ان کے ساتھ کام کر رہے ہیں ‘لاہور سے گرفتار ہونے والے دہشت گردوں سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہے اور اس کی روشنی میں مزید کارروائیں بھی ہو سکتی ہیں۔

احاطہ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزیدکہنا تھاکہ پنجاب میں مدارس کی مانیٹرنگ پہلے بھی کی جا تی رہی لیکن حالیہ ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے بعد پنجاب حکومت نے تمام دینی مدارس کی مکمل مانیٹرنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور جس مدرسے میں بھی غیر آئینی اور غیر قانونی کام ہو گااس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گاجس کے لئے حکمت عملی بھی مرتب کی جا چکی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سانحہ پشاور کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر میں کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے سکیورٹی کے انتظامات کو مزید سخت کر دیا ہے اور روزانہ کی بنیادوں پر مشکوک مقامات پر پولیس کی قیادت میں سرچ آپریشن کئے جا رہے ہیں اور اس میں دیگر انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنیو الے اداروں کے لوگ بھی حصہ لے رہے ہیں ۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ دہشت گردوں کو مذکورہ ٹائم فریم کے اندر ہی پھانسی دی جا ئے گی اور عدالت نے جن دہشت گردوں کی پھانسی کے متعلق حکم امتناعی ختم کیا ہے ان کو بھی پھانسی دی جائے گی

متعلقہ عنوان :