کپیٹل سٹی پولیس پشاور کا اشتہاری،جرائم پیشہ ،اور افغان مہاجرین کے خلاف آپریشن

جمعہ 26 دسمبر 2014 17:31

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) کیپیٹل سٹی پولیس پشاور نے سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان، جرائم پیشہ ومشتبہ افراد، منشیات فروش ،افغان مہاجرین اور سیکورٹی آرڈیننس کے تحت کئی فرادکو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او پشاور اعجاز احمد خان کی ہدایت پر ایس ایس پی اپریشن کی نگرانی میں پشاور پولیس کو سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان ،جرائم پیشہ و مشتبہ افراد ، منشیات فرشوں اورافغان مہاجرین کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انکے ٹکانوں پر چھاپے لگائے گئے ان چھاپوں کے دوران4 اشتہاری مجرمان سمیت110 جرائم پیشہ و مشتبہ افراد،منشیات فروش ،41 افغان مہاجرین کو 14FAمیں جبکہ سکیورٹی ارڈیننس کے تحت 43 افراد کوگرفتار کرکے انکے قبضے سے مشترکہ طور پر 28عدد پستول،ایک عدد کلاشنکوف،ایک عدد ریپیٹر،ایک عدد رائفل،سینکڑوں کارتوس،4کلو چرس ،404 بوتل شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات درج کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :