سندھ ہائی کورٹ نے قوم پرست جماعت کے کارکن کورہا کرنے کا حکم دے دیا

جمعہ 26 دسمبر 2014 17:09

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) سندھ ہائی کورٹ نے قوم پرست جماعت کے کارکن کو مقدمات سے بری ہونے کے باوجود حراست میں رکھنے کے خلاف درخواست منظور کرتے ہوئے امتیاز حسن میرانی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس شوکت علی میمن پرمشتمل دو رکنی بنچ نے کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گذار ذوالفقار علی میرانی کے وکیل عاقب راجپر نے موقف اختیار کیا تھا کہ امتیاز حسین میرانی کو حیدر آباد پولیس نے 45مختلف مقدمات میں حراست میں لیا تھا ۔

مذکورہ شخص انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت حیدر آباد سے تمام مقدمات میں 20دن قبل رہا ہوچکا ہے ۔لیکن اس کے باوجود امتیاز حسین میرانی کو رہا نہیں کیا جارہا ہے ۔عدالت نے جئے سندھ قومی محاذ کے کارکن امتیاز حسین میرانی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔

متعلقہ عنوان :