طالبان کو ظالمان کہا جائے ،دائرہ اسلام سے خارج کیا جائے، لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ

جمعہ 26 دسمبر 2014 17:04

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ طالبان کو ظالمان کہا جائے اور انہیں دائرہ اسلام سے خارج کیا جائے، انسان کو کبھی ہمت نہیں ہارنی چاہئے، زندگی میں آنیوالے اتار چڑھاؤکا ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہئے، سانحہ پشاور کو کبھی نہیں بھول سکتے، دانشور اور شاعر بھی اپنی شاعری میں واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کریں۔

گزشتہ شب کوئٹہ کلب میں کل پاکستان یکجہتی مشاعرہ بیاد شہداء پشاور کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے صدر مملکت کو تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ تمام علماء کرام کا پہلے اجلاس بلا کر ان کے سامنے مسئلہ رکھا جائے کہ اپنے آپ کو طالبان کہنے والے کیا واقعی طالبان ہیں؟، انہوں نے کہا کہ یہ طالبا ن نہیں ظالمان ہیں ان کو دائرہ اسلام سے خارج کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں نے جانوں کا نذرانہ دیکر ثابت کردیا ملک کی خاطر چھوٹا ہو یا بڑا کوئی کسی قربانی سے دریغ نہیں کرتا، دہشت گردوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے انہوں نے کہا کہ انسان کو کبھی ہمت نہیں ہارنی چاہئے، زندگی میں آنیوالے اتار چڑھاؤکا ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہئے، انہوں نے دانشوروں اور شاعر وں سے اپیل کی کہ وہ بھی اپنی شاعری میں سانحہ پشاور کی شدید الفاظ میں مذمت کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ 25دسمبر کو پہلے پروگرام کے مطابق قائد اعظم محمد علی جناح کی پیدائش کے حوالے سے کل پاکستان مشاعرہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا مگر بعد میں سانحہ پشاور کے بعد اس تقریب کو معصوم بچوں کے نام منسلک کردیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ صدر مملکت آج نے زیارت میں قائد اعظم ریزیڈنسی میں پاکستان کے پرچم کی کشائی کی اس سے پہلے 14اگست کو وزیراعظم میاں نواز شریف نے بھی زیارت کا دورہ کیا وہاں پر بھی سب نے دیکھا کہ بلوچستان کے عوام کے جذبے مضبوط ہیں اور وہ حوصلہ مند ہیں ہمیں آپ کی سرپرستی کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہاکہ ملک کی حفاظت کیلئے کبھی کبھار قربانیاں دینی پڑتی ہیں جو ہم دے رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :