قومی ایکشن پلان پر دنوں میں عملدرآمد کیا جائے، وزیراعظم کی ہدایت

جمعہ 26 دسمبر 2014 17:02

قومی ایکشن پلان پر دنوں میں عملدرآمد کیا جائے، وزیراعظم کی ہدایت

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) وزیراعظم محمد نواز شریف کے زیر صدارت مشاورتی اجلاس ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار، وزیر اطلاعات پرویز رشید، سرتاج عزیز اور احسن اقبال کمیٹی میں شامل ہوں گے۔ کمیٹی کے ارکان قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں سے ملاقاتیں اور مشاورت کریں گے۔

کمیٹی کی سربراہی میں وزیراعظم نواز شریف خود کرینگے۔ وزیراعظم نے دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کے لئے وزارت خزانہ اور سٹیٹ بینک کو احکامات جاری کر دیئے جبکہ وفاقی سطح پر انسداد دہشت گردی فورس قائم کر نے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم نے اٹارنی جنرل کو بھی ہدایت کی کہ وہ خصوصی عدالتوں کے قیام کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے قانونی ماہرین سے آئینی ترامیم اور فیصلوں پر مشاورت کریں تاکہ قانون سازی کے لئے معاملہ پارلیمنٹ میں بھیجیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن ضرب عضب تاریخ کا اہم موڑ ہے۔ یہ وقت فیصلوں پر عملدرآمد اور موثر اقدامات کرنے کا ہے۔ قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں فیصلہ کن ہیں۔ دہشت گردوں کے خاتمے کا ناقابل واپسی مرحلہ شروع ہو چکا ہے۔ 24 دسمبر کے اتفاق رائے نے انسداد دہشت گردی کے خلاف اپنا اصولی متعین کر دیئے ہیں۔ ہمارے پاس دہشت گردی کے خاتمے کے روڈ میپ آگیا ہے۔

عوام پر کسی بھی صورت میں تشدد دہشت گردی ہے۔ پاکستان اب بدل چکا ہے اب ہمارے پاس تاریخی قومی اتفاق رائے ہے۔ ہمارا معاشرہ اور فوج دہشت گردوں کا مکمل صفایا کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ دہشت گردوں کا خاتمہ نہ کیا تو خدانخواستہ پاکستان بھی نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہر صوبے کا دورہ کروں گا اور انسداد دہشت گردی ایکشن پلان پر عملدرآمد کا خود جائزہ لوں گا۔

وزیراعظم نے دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لئے وزارت خزانہ اور سٹیٹ بینک کو احکامات جاری کر دیئے۔ دہشت گردوں کو جو بھی مالی معاونت کرتا ہے اس کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور اس کے تمام اکاﺅنٹس کی چھان بین کی جائے جو کہ دہشت گردوں کو کسی بھی قسم کی معاونت کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے وفاقی سطح پر انسداد دہشتگردی فورس قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ فورس وزارت داخلہ کے ماتحت ہوگی جس کا نیٹ ورک ملک بھر میں قائم کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :