ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا ایبٹ آباد حادثے پر اظہار افسوس

جمعہ 26 دسمبر 2014 16:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) ڈپٹی ا سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے ضلع ایبٹ آباد میں تھانہ لورہ کے علاقے بودلہ کے مقام پر مسافر بس کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں ہونے والے قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے اس حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کے ایصال ثواب اور لواحقین کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔ ڈپٹی اسپیکر نے زخمی ہونیوالوں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعا کی اور متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔