لاڑکانہ ،شہر کے پوش علاقے میں داعش کی وال چاکنگ نے انتظامیہ کو ہلا کر رکھ دیا

جمعہ 26 دسمبر 2014 16:43

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) شہر کے پوش علاقے میں داعش کی وال چاکنگ نے انتظامیہ کو ہلا کر رکھ دیا،تفصیلات کے مطابق سچل کالونی میں داعش کی جانب سے چاکنگ کرکے دہشت گردوں نے اپنی موجودگی کا احساس اس وقت دلوایا ہے کہ جب گذشتہ شب لاڑکانہ میں رینجرز ہاسٹل پر کریکر حملہ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

کریکر حملے میں کوئی بھی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا تھا، جبکہ27دسمبر کو لاڑکانہ میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی ساتویں برسی کی مرکزی تقریب بھی منعقد ہو نی ہے۔واضح رہے کہ لاڑکانہ پاکستان پیپلز پارٹی کا گڑھ سمجھا جاتا ہے، دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے چاکنگ کا نوٹس لیتے ہوئے چاکنگ کر نے والے افراد کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :