حساس اداروں کی میڈیکل کالج کے ہاسٹل میں کارروائی ،ڈاکٹرسمیت پانچ افراد کو گرفتار کرلیا گیا

جمعہ 26 دسمبر 2014 16:43

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء)حساس اداروں نے میڈیکل کالج کے ہاسٹل میں کارروائی کر کے ڈاکٹرسمیت پانچ افراد کو گرفتار کرلیا ،ڈاکٹر نے دہشتگردی کی کارروائیوں میں سہولت کار کا کام سر انجام دینے کے علاوہ پنجاب میں دہشتگردوں کا نیٹ ورک مستحکم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ گزشتہ روز حساس اداروں نے لاہور کے ایک میڈیکل کالج کے ہاسٹل میں کارروائی کر کے ڈاکٹر سمیت 5 افراد گرفتار کیا ۔

ذرائع کے مطابق پانچوں افراد کالعدم تنظیم کیلئے کام کرتے تھے ۔ گرفتار ڈاکٹر نے دہشتگردی کی کئی کارروائیوں میں سہولت کار کا کام سرانجام دیا جبکہ مذکورہ ڈاکٹر نے پنجاب میں دہشتگردوں کا نیٹ ورک مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔