ٹوکیو، سمندر میں مال بردار جہاز ڈوبنے سے عملے کے 3 ارکان ہلاک

جمعہ 26 دسمبر 2014 16:33

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) جاپان کے سمندرمیں مال بردار جہاز ڈوبنے سے عملے کے 10 میں سے تین ارکان ہلاک ہو گئے۔ جاپانی حکام کے مطابق کمبوڈیا کا رجسٹرڈ 2 ہزار ٹن وزنی مال بردار بحری جہاز جاپانی پورٹ آف نکوڈیٹ کے قریب جنوبی کوریا جاتے ہوئے پانی بھر جانے کے باعث ڈوب گیا ۔

(جاری ہے)

جہاز کے ڈوبنے سے قبل عملے کے تمام ارکان نے سمندرمیں چھلانگیں لگادیں جن میں دو بنگلہ دیشی ،7 چینی اورایک میانمر کا باشندہ شامل ہیں۔ جاپانی ساحلی محافظوں نے 7 ارکان کو بچا لیاہے۔

متعلقہ عنوان :