چودھری عبدالمجید کا سیکرٹری مالیات ملک محمد صادق کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس

جمعہ 26 دسمبر 2014 16:32

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری عبدالمجیدنے آزادکشمیر کے سیکرٹری مالیات ملک محمد صادق کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ وافسوس کااظہار کیا ہے جمعہ کے روز یہاں تعزیتی بیان میں وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے ملک محمد صادق کی والدہ کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعاکی۔