وزیراعظم آزاد کشمیر کا حریت رہنماء شبیر احمد شاہ کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس

جمعہ 26 دسمبر 2014 16:32

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری عبدالمجیدنے حریت رہنماء سید شبیر احمد شاہ کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ وافسوس کااظہار کیا ہے جمعہ کے روز وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے سید شبیر شاہ کو ٹیلی فون کیا اور ان کی والدہ کے انتقال پر دکھ و افسوس کااظہا رکیا ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہاکہ دکھ کی اس مشکل گھڑی میں میری تمام ہمدردیاں آپ کیساتھ ہیں اور الله تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ الله تعالیٰ آپ کو صبر جمیل عطا کرے اور مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا کرے۔

متعلقہ عنوان :