Live Updates

تحریک انصاف نے حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا مسودہ غیر تسلی بخش قرار دے دیا

جمعہ 26 دسمبر 2014 16:25

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) تحریک انصاف نے حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا مسودہ غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی مسودے میں جو چیزیں طے پائیں وہ نہیں لکھی گئیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے انہیں تیار شدہ مسودے کی کاپی ارسال کی گئی لیکن اس کا مطالعہ کرنے کے بعد اس بات کا علم ہوا کہ اس میں ان شقوں کا ذکر ہی نہیں کیا گیا جو پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان چند روز قبل طے پائی تھیں ۔ پی ٹی آئی ترجمان کا کہنا ہے کہ مسودے کے بارے میں مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان جلد کیا جائے گا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :