بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ایک روزہ میچوں میں اپنے دس برس پورے کر لیے ، انڈین کرکٹ ٹیم کے سب سے کامیاب کپتان قرار

جمعہ 26 دسمبر 2014 16:17

میلبورن( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء ) مہندر سنگھ دھونی انڈین کرکٹ ٹیم کے سب سے کامیاب کپتان ہیں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے منگل کو ایک روزہ میچوں میں اپنے دس برس پورے کر لیے ہیں۔دھونی کے دس برس مکمل ہونے پر مہندر سنگھ دھونی نے اپنا پہلا ایک روزہ میچ 23 دسمبر 2004 کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلا تھا۔ بنگلہ دیش کے چٹاگانگ میں ہونے والے اس میچ میں دھونی بغیر کوئی رن بنائے رن آوٴٹ ہو گئیتھے۔

یہ میچ بھارت نے 11 رنز سے جیتا تھا۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ مہندر سنگھ دھونی نے اپنی ٹیسٹ کرکٹ کا آغاز سری لنکا کے خلاف 2005 میں کیا تھا۔ دو دسمبر سے چھ دسمبر 2005 تک چلنے والے اس میچ میں دھونی نے وکٹ کے پیچھے ایک کیچ لیا تھا اور پہلی اننگز میں 30 رنز بنائے تھے۔ یہ میچ ڈرا ہوا تھا۔بین الاقوامی ٹی 20دھونی نے اپنا پہلا بین الاقوامی ٹوئنٹی 20 میچ ایک دسمبر2006 کو جنوبی افریقہ کے خلاف جوہانسبرگ میں کھیلا۔ بھارت یہ میچ چھ وکٹ سے جیتا تھا۔اس میں بھی دھونی کوئی قابلِ قدر کارکردگی نہ دکھا سکے اور بغیر کوئی رنز بنائے پویلین واپس چلے گئے تھے۔ اس میچ میں بھی انھوں نے وکٹ کے پیچھے ایک کیچ لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :