سعید اجمل کا باؤلنگ ایکشن ابھی تک 15ڈگری کے اندر نہیں آیا ، شہریار خان

جمعہ 26 دسمبر 2014 16:16

سعید اجمل کا باؤلنگ ایکشن ابھی تک 15ڈگری کے اندر نہیں آیا ، شہریار خان

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء ) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) شہریار خان نے کہا ہے کہ پینٹگولر کپ کی تاریخوں میں ردوبدل کیاجاسکتا ہے ، سعید اجمل کا باؤلنگ ایکشن ابھی تک 15ڈگری کے اندر نہیں آیا ، معین خان پر واضح کردیا ہے کہ وہ دونوں میں سے کوئی ایک عہدہ کا انتخاب کرلیں ، جنوری کے پہلے ہفتے میں ورلڈ کپ کیلئے حتمی سکواڈ کا اعلا ن کردیا جائیگا ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین شہریار خان کا کہنا تھا کہ سعید اجمل کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ اسسمنٹ ٹیسٹ آئی سی سی سے کرانا چاہتے ہیں یا نہیں دوبارہ ٹیسٹ میں بھی اگر ان کا ایکشن درست نہ ہوا تو ان کا کیریئر ختم ہوجائیگا سعید اجمل نے باؤلنگ ایکشن کی درستگی کیلئے بہت محنت کی ہے ان کے پاس دوسرا کے علاوہ بھی بہت سے ہتھیار ہیں جن سے وہ پلیئرز کو پریشان کرسکتے ہیں ہماری کوشش ہوگی کہ ان کا اسسمنٹ ٹیسٹ سات جنوری سے قبل کرالیا جائے تاکہ ورلڈ کپ کیلئے حتمی سکواڈ کا انتخاب کیاجاسکے بورڈ کی بھرپور محنت اور اپنی کوششوں کے باوجود ان کا باؤلنگ ایکشن 15ڈگری کے دائرے میں نہیں آسکا ہے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین شہریار خان نے کہا کہ پی سی میں دو عہدوں کے حوالے سے فیصلہ جلد کرلیا جائیگا معین خان پر بھی واضح کردیا ہے کہ وہ منیجر یا چیف سلیکٹرز میں سے ایک عہدہ کا انتخاب کرکے پی سی بی کو بتا دیں اب وہ دو عہدے نہیں رکھ سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کیلئے حتمی سکواڈ کااعلان جنوری کے پہلے ہفتے میں کرلیا جائیگا اس حوالے سے کام ہورہا ہے ۔شہریار خان نے کہا کہ پینٹگولر کپ کی تاریخوں میں ردوبدل کیاجاسکتا ہے

متعلقہ عنوان :