ممبرمیونسپل کمیٹی رفیع الدین نے پشتونخوامیپ میں شمولیت اختیارکرلی

جمعہ 26 دسمبر 2014 16:16

موسیٰ خیل(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء)ممبرمیونسپل کمیٹی رفیع الدین نے سینئرصوبائی نائب صدرپشتونخوامیپ سردارمحمداعظم خان اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ میراتعلق جمعیت علماء اسلام (ف) سے تھا جہاں سے مستعفی ہوکرپشتونخوامیپ میں شمولیت اختیارکرتاہوں رفیع الدین نے پارٹی کے ضلعی،صوبائی اور مرکزی قیادت پرمکمل اعتمادظاہرکیااورکہا کہ باقی زندگی پشتونخوامیپ کے جھنڈے تھلے گزارونگا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرپارٹی کے صوبائی سینئرنائب صدرسردارمحمداعظم خان ،ملک عید محمدموسیٰ خیل،ملک عبدالرحیم،سردارزادہ محمدحنیف، حیات خان گنازئی،ملا عبدالخالق،حاجی نورالدین،حاجی مرادخان،سردارزادہ نصرمن اللہ اور اختوجان نے رفیع الدین کو پشتونخواملی عوامی پارٹی میں شمولیت کاخیرمقدم کیا۔پریس کانفرنس میں اتحادی جماعت جمعیت علماء اسلام (نظریاتی) کے کونسلراختراوراحسان اللہ بھی انکے ہمراہ تھے۔