آرمی پبلک سکول پشاور میں شہید سکول ٹیچر افشاں احمد کو بہادری کا ایوارڈ دیا جانا چاہئے،سینیٹر سحر کامران

جمعہ 26 دسمبر 2014 16:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) آرمی پبلک سکول پشاور میں شہید ہونے والی سکول ٹیچر افشاں احمد شہید کو بہادری کا ایوارڈ دیا جانا چاہئے۔

(جاری ہے)

یہ مطالبہ سینیٹر سحر کامران نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ افشاں احمد نے اپنی جان قربان کرکے ملک کے مستقبل کو محفوظ بنایا ہے۔