Live Updates

پاکستان تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلئے آرڈیننس کے مسودے پر اعتراضات اٹھا دئیے

حکومتی مسودہ مذاکرات میں طے شدہ باتوں سے ہٹ کر ہے، جہانگیر ترین

جمعہ 26 دسمبر 2014 16:09

پاکستان تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلئے آرڈیننس کے مسودے ..

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء ) پاکستان تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلئے آرڈیننس کے مسودے پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے حکومتی مسودے کو مسترد کردیا ۔ حکومتی مسودہ مذاکرات میں طے شدہ باتوں سے ہٹ کر ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام سے منعقدہ حکومتی مسودہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس کے دوران پیش کیا گیا حکومتی مسودے میں چار سے پانچ نکات ایسے ڈال دیئے گئے جو مسودے سے ہٹ کر ہیں جبکہ حکومت کے ساتھ جو چیزیں مسودے میں طے پائی تھیں وہ مسودے میں نہیں لکھی گئیں اب حکومت کو یہ مسودہ بہتر کرکے بھیجا ہے اب بال حکومت کے کورٹ میں ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ سنجیدگی کے ساتھ مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھائے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات