سوڈان نے اقوام متحدہ کے دو سینئر عہدیداروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا

جمعہ 26 دسمبر 2014 16:02

خرطوم(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) سوڈان نے اقوام متحدہ کے دو سینئر عہدیداروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خرطوم اور ڈارفور میں امن مشن کے درمیان حالیہ کشیدگی کے باعث سوڈان نے اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈی نیٹر علی ڈاتاری اور یو این ڈویلپمنٹ پروگرام کے کنٹریڈائریکٹر یوونی ہیلی کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈیوجیرک نے صحافیوں کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اقوام متحدہ نے سوڈان کی حکومت کا اس فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اپنا احتجاج ریکارڈ کروادیا ہے تاہم انہوں نے سوڈانی حکومت کا اس فیصلی کی وجوہات بارے آگاہ نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :