پشاور آرمی سکول کینٹین کے افغان باشندے دہشتگردوں کی معاونت کار نکلے

جمعہ 26 دسمبر 2014 16:02

پشاور آرمی سکول کینٹین کے افغان باشندے دہشتگردوں کی معاونت کار نکلے

پشاور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء ) پشاور آرمی سکول کینٹین کے افغان باشندے دہشتگردوں کی معاونت کار نکلے ، افغان باشندوں نے دہشتگردوں کو کال پر تمام تر معلومات فراہم کیں ، حساس اداروں نے افغانستان سے پاکستانی شناختی کارڈ بھی قبضے میں لئے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور آرمی پبلک سکول پر حملے میں ملوث دہشتگردوں کو ڈھونڈنے اور ان کی معاونت کرنے والوں کی سکیورٹی اور انٹیلی جنس ادارے ڈھونڈے کیلئے دن رات کام کررہے ہیں جبکہ اس حوالے سے خفیہ اداروں کو سکول کے اندر سے بھی افغان دہشتگردوں کے ساتھی مل گئے ہیں سکیورٹی اداروں کے مطابق آرمی پبلک سکول کی کینٹین پر کام کرنے والے افغان باشندوں نے دہشتگردوں کی معاونت کی اور انہیں تمام تر تفصیلات بتائیں اور دہشتگرد طویل عرصے سے سکول پر حملے کی حکمت عملی تیار کررہے تھے ان افغان باشندوں سے پوچھ گچھ اورتحقیقات کے بعد ان کے فون کال سے دہشتگردوں سے رابطے کا انکشاف ہوا جس کے بعد سکیورٹی اداروں نے افغان باشندوں جن کے پاس نادرا کے شناختی کارڈ بھی موجود تھے کو حراست میں لیکر مزید تحقیقات شروع کردی ہیں

متعلقہ عنوان :