سال 2014پاکستان کرکٹ کیلئے ملا جلا ثابت ہوا

جمعہ 26 دسمبر 2014 15:53

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء ) سال 2014پاکستان کرکٹ کیلئے ملا جلا ثابت ہوا۔ گرین شرٹس کو سال کے پہلے ٹیسٹ میں فتح نصیب ہوئی نہ آخری ٹیسٹ میں، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ سال 2014 میں پاکستان نے اپنا پہلاٹیسٹ 31 دسمبر 2013 تا4 جنوری2014 کو ابوظبی میں سری لنکاکے خلاف پہلا ٹیسٹ کھیلا جو ڈرا ہو اجبکہ آخری ٹیسٹ 26نومبرتا30نومبر2014کونیوزی لینڈکے خلاف شارجہ میں کھیلاجو نیوزی لینڈ نے ایک اننگز اور 80 رنز سے جیتا۔

سال2014 میں قومی کرکٹ ٹیم کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں پہلے اور آخری ون ڈے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ون ڈے کرکٹ میں سال2014 میں پاکستان کا آغازاور اختتام اچھانہ رہا۔ پاکستان نے اپناپہلاون ڈے انٹرنیشنل میچ ایشیا کپ میں 25فروری2014 کو فتح اللہ کے مقام پرسری لنکاکے خلاف کھیلا جوسری لنکا نے 12رنز سے جیتا۔

(جاری ہے)

قومی کرکٹ ٹیم نے اپنا ا?خری ون ڈے میچ 19دسمبر2014کوابوظبی میں نیوزی لینڈکے خلاف کھیلاجونیوزی لینڈنے68 رنز سے جیتا۔

جبکہ سال2014میں قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپناپہلا اور ا?خری میچ نہ جیت سکی، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سال2014 میں پاکستان کاا?غاز اور اختتام اچھا نہ رہا۔ دعا ہے کہ2015 قومی کرکٹ ٹیم کے لئے کامیابیوں کی صورت میں طلوع ہو۔ پاکستان نے اپناپہلاٹی ٹوئنٹی میچ 21مارچ2014 کو ڈھاکا میں بھارت کے خلاف کھیلا جو بھارت نے7 وکٹوں سے جیتا اورقومی کرکٹ ٹیم نے اپناا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ5 دسمبر2014کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا جو نیوزی لینڈنے17 رنز سے جیتا۔

دریں اثنا 2014ء میں ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستانی بیٹسمینوں نے 22 سنچریاں اور 19 نصف سنچریاں بنائیں۔ پاکستان کی جانب سے بیٹسمین یونس خان نے 6سنچریاں اور2 نصف سنچریاں بنائیں،کپتان مصباح الحق نے 4 سنچریاں اور4 نصف سنچریاں بنائیں، سرفراز احمد نے3 سنچریاں اور 4 نصف سنچریاں بنائیں ،احمد شہزادنے3 سنچریاں اور 2نصف سنچریاں ، اظہرعلی نے3 سنچریاں اور3 نصف سنچریاں ،محمدحفیظ نے2 سنچریاں اور2 نصف سنچریاں او راسدشفیق نے ایک سنچری اور 2نصف سنچریاں بنائیں۔

متعلقہ عنوان :