کامران اکمل کی قومی ٹیم میں واپسی کے امکانات روشن
جمعہ 26 دسمبر 2014 15:53
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء ) وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کی قومی ٹیم میں واپسی کے امکانات روشن ہوگئے۔ دورہ نیوزی لینڈ اور ورلڈ کپ میں تجربہ کار وکٹ کیپر قومی سکواڈ کا حصہ ہوسکتے ہیں،کامران کو ناصر جمشید یا عمر اکمل کی جگہ ٹیم میں شامل کیاجاسکتا ہے، ورلڈ کپ کیلئے حتمی سکواڈ کا اعلان 7جنوری کو کیا جائیگا ۔ وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کی قسمت ایک بار پھر ان پر مہربان ہوتی نظر آرہی ہے۔
اس سال ڈومیسٹک سیزن میں ان کے بلہ بھی خوب بول رہا ہے۔ اب تک نو سو سے زائد رنز اور وکٹ کے پیچھے سینتالیس شکار نے انہیں ڈومیسٹک کے بہترین آل راؤنڈرز کی فہرست میں بھی شامل کر لیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ ہوم سیریز میں تیسرے اوپنر ناصر جمشید خاص جادو نہیں دکھا سکے۔(جاری ہے)
اب نیوزی لینڈ کے خلاف دو ون ڈے میچز اور ورلڈ کپ کے لئے ٹیم مینجمنٹ دو وکٹ کیپر سکواڈ میں شامل کرنے کی خواہ ہے اور کا مران اکمل کے شامل ہونے سے یہ کمی پوری کی جا سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی عمر اکمل کی کارکردگی سے خوش نہیں اور کامران اکمل کے شامل کرنے پر عمر اکمل ڈراپ بھی کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکٹرز میگا ایونٹ میں کسی نوجوان وکٹ کیپر یا اوپنر پر بھروسہ کرنے کو تیار نہیں اس لیے کامران اکمل کی قومی ٹیم میں واپسی کے امکانات روشن ہوچکے ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلے ٹی ٹونٹی سے قبل موسم کی تازہ ترین اپ ڈیٹ آگئی
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فاسٹ بولر محمد عامر کو تنبیہ
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی پاکستان ہاکی ٹیم کے کیمپ کا آغاز ہوگیا
-
پاکستان ویسٹ انڈیز ویمنز ون ڈے سیریز (کل)سے کراچی میں شروع ہوگی
-
پاکستان کے دو اسکواش پلیئرز سامان نہ پہنچنے پر آئرلینڈ میں پریشان
-
پاکستان ویسٹ انڈیزویمنز ون ڈے سیریز(کل) سے کراچی میں شروع ہوگی
-
بابر اعظم 100 ففٹی پلس مکمل کرنے والے دنیا کے چوتھے بلے باز بننے سے صرف 2 نصف سنچریاں دور
-
پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کا پاکستان ماسٹر اوپن ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان
-
بیڈمنٹن کا سمر کیمپ 15 جون سے شروع ہو گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.