جب تک کھلاڑی فٹ ہیں وہ کرکٹ کھیل سکتے ہیں، توفیق عمر

جمعہ 26 دسمبر 2014 15:52

کراچی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء ) ٹیسٹ کرکٹر توفیق عمر کا کہنا ہے کہ جب تک کھلاڑی فٹ ہیں وہ کرکٹ کھیل سکتے ہیں، بڑھتی عمر کیساتھ اچھی فٹنس کی مثال مصباح الحق نے قائم کی۔ ورلڈ کپ کھیلنا ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ کرکٹر توفیق عمر کا کہنا ہے کہ کھلاڑی اگر مکمل فٹ ہو تو طویل عرصے تک کرکٹ کھیل سکتا ہے، مصباح الحق سب کیلئے آئیڈیل ہیں، توفیق عمر کا کہنا تھا کہ ٹیم سے ڈراپ ہونے پر وہ مایوس ہونے کے بجائے کم بیک کیلئے محنت کرتے ہیں، ٹیسٹ کرکٹر کے مطابق ورلڈ کپ میں انکی دعائیں پاکستان کیساتھ ہیں جو کسی بھی وقت کلک کرتے ہوئے کامیابیاں سمیٹ سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :