لاہو ر،صادق آباد بائی پاس پر تیز رفتار بس نے رکشہ کو ٹکر مار دی ،ایک شخص جاں بحق دو خواتین زخمی

جمعہ 26 دسمبر 2014 15:48

جہانیاں (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) شدید دھند ، لاہو ر،صادق آباد بائی پاس پر تیز رفتار بس نے رکشہ کو ٹکر مار دی ،ایک شخص جاں بحق دو خواتین شدید زخمی۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق لاہور صادق آباد جی ٹی روڈ پر پرویزوالا کے قریب جہانیاں سے خانیوال جانے والی تیزرفتار بس نمبری 3497/LOKنے سامنے جاتے ہوئے رکشہ نمبری5047/KWFکو ٹکر مار دی جس سے رکشہ الٹ کر دور جا گرا او رکشہ میں سوار چک نمبر158د س آر کا رہائشی خضر حیا ت موقع پر دم توڑ گیا جبکہ دوخواتین نور مائی اور ساجدہ بی بی شدید زخمی ہو گئیں جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہانیاں پہنچا دیا گیا جبکہ بس ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ جہانیاں شہر اور گردونواح میں گذشتہ تین روز سے شدید ترین دھند چھائی ہوئی ہے جس کی وجہ سے حادثات رونما ہوتے ہیں۔