ساہیوال‘ ناقص اور مضر صحت گوشت فروخت کرنے پر 3قصابوں کے خلاف مقدمہ درج

جمعہ 26 دسمبر 2014 15:12

ساہیوال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) ناقص اور مضر صحت گوشت فروخت کرنے پر 3قصابوں کے خلاف مقدمہ درج ،ایک فرار ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق موضع چاہ سمندے میں اعجاز پانی ملا اور مضر صحت گوشت فروخت کر رہا تھا کہ جبکہ ٹھٹھہ پربانہ میں ہارون وغیرہ پانی ملا اور مضر صحت گوشت فروخت کر رہے تھے کہ اطلاع ملنے پر ویٹرنر ی ڈاکٹر زنے پولیس کے ہمراہ چھاپہ پارکر 2قصابوں کو گرفتار کر لیا جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔