چیچہ وطنی ‘گیس کی طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف لکڑ منڈی کے مکینوں کا احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 26 دسمبر 2014 15:10

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) گیس کی طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف لکڑ منڈی کے مکینوں کا احتجاجی مظاہرہ اور ٹائر جلا کرجی ٹی رود بلاک کردی،خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے بھی مظاہرے میں شرکت کی،مظاہرین کا کہنا تھا کہ پچھلے17روز سے انکے گھروں میں گیس نہیں آرہی اورکھانا پکانے کیلئے ایندھن کے متبادل ذرائع استعمال کرنے پر انکا گھریلو بجٹ شدید متاثر ہورہا ہے،سوئی گیس کا مقامی عملہ انکی شکایات پر کان نہیں دھر رہا-مظاہرین کا گیس کی لوڈ شیڈنگ فی الفور ختم کرنے کا مطالبہ-

متعلقہ عنوان :