حافظ حبیب اللہ چیمہ سعودی عرب کا 40روزہ دورہ مکمل کرکے واپس وطن واپس پہنچ گئے

جمعہ 26 دسمبر 2014 15:10

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) جمعیت علماء اسلام پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات حافظ حبیب اللہ چیمہ سعودی عرب کا 40روزہ دورہ مکمل کرکے واپس وطن واپس پہنچ گئے ہیں،گاوٴں42،بارہ ایل کی بستی سراجیہ میں واقع خانقاہ رشیدیہ میں جے یوآئی اور تحریکِ ختم نبوت کے ساتھیوں نے انکا استقبال کیا۔سعودی عرب کے دورہ کے دوران انہوں نے حرمین شریفین کی حاضری کے بعد جدہ ،الریاض،دمام، الخبر،الھفوف اورالجبیل میں مختلف دینی پروگراموں میں شرکت و خطاب کیا۔

(جاری ہے)

جبکہ جدہ میں سعودی وزارت مذہبی امور کے زیرانتظام 19 دسمبر کو”امام ابوحنیفہ سیمینار”میں بھی حافظ حبیب اللہ چیمہ نے شرکت کی۔سیمینارمیں دارالعلوم دیوبند (انڈیا)کے مہتمم مولاناابوالقاسم نعمانی، وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ مولاناقاری محمد حنیف جالندھری،اہل سنت والجماعت کے سرپرست مولانا محمد احمد لدھیانوی،مولانااورنگزیب فاروقی ، انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے سربراہ مولانا عبدالحفیظ مکی،ڈاکٹر سعیدعنائت اللہ،سعودی وزارت مذہبی امور کے شیخ حمدان سمیت سعودی شیوخ،پاکستانی وہندوستانی علماء کرام اورعوام نے بھرپور شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :