خیبرپختونخوا پولیس نے 315 مشتبہ شدت پسندوں کی فہرست تیار کرلی

جمعہ 26 دسمبر 2014 15:08

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) خیبرپختونخوا پولیس نے 315مشتبہ شدت پسندوں کی فہرست تیار کرلی جن میں 135ایسے افراد بھی شامل ہیں جو مبینہ طور پر دہشت گردوں کے معاونت کار ہیں ۔فہرست میں شامل مبینہ معاونت کاروں کا تعلق خیبر پختونخوا کے 22 اضلاع اور 3 قبائلی ایجنسیوں سے ہے۔

(جاری ہے)

فہرست میں کوہاٹ کے 98، مانسہرہ کے 52 ، ڈیرہ اسماعیل خان کے 39 اور پشاور کا ایک نام شامل ہے جبکہ مہمند ایجنسی، خیبراور اورکزئی ایجنسیز سے تعلق رکھنے والے معاونت کاروں کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں۔ فہرست متعلقہ اضلاع کے پولیس سربراہان کو ارسال کردی گئی ہے۔ مبینہ معاونت کاروں کا تعلق مختلف کالعدم تنظیموں سے ہے، جن کی کڑی نگرانی کی ہدیات جاری کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :